اسد عمر آج ایم کیو ایم قیادت سے کریں گے ملاقات
خالد مقبول صدیقی کو منانے کے لئے حکومتی مشن کے تحت اسد عمر آج کراچی میں وفاق کی اتحادی جماعت متحدہ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے اور ان کی شکایتیں دور کرنے کی کوشش کرینگے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور پلاننگ کمیشن اسدعمر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم آج ایم کیوایم کی قیادت سے ملےگی۔
اب تک نيوز کے مطابق خالد مقبول صدیقی کو منانے کے لئے حکومتی مشن کے تحت اسد عمر آج کراچی میں وفاق کی اتحادی جماعت متحدہ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے اور ان کی شکایتیں دور کرنے کی کوشش کرینگے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان سے کیے جانے والے وعدے پورے نہ کرنے پر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد حکومت نے ایم کیو ایم کی شکایتیں دور کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خالد مقبول کی پریس کانفرنس کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ٹیلیفون کے ذریعہ رابطہ کیا تھا۔
aXA6IDMuMTQuMjQ3LjUg ejasoft island