پاکستانی وزیر خارجہ کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایران امریکہ کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد کشیدہ صورتحال میں کمی کے لئے ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے کی ہدایت وزیر خارجہ کو کی تھی اور اسی سلسلے میں وزیر خارجہ آج ایران کے دورے پر دارالحکومت تہران پہنچے ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایران امریکہ کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے، تاریخی، مذہبی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ،ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
بيان کے مطابق وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے معاملات کو سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بيان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان کی طرف سے قیام امن کی کوششوں کو سراہا ہے۔
aXA6IDMuMTM1LjIxOS4xNjYg ejasoft island