پاکستان: شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر ہوگئے روانہ
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ وایران کے درمیان پائے جانے والی کشیدگی اور خطے کی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ وایران کے درمیان پائے جانے والی کشیدگی اور خطے کی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر شاه محمود قريشى کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود ہیں۔
وزیر خارجہ دورہ ایران کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور ان سے مشرق وسطی اور خلیجی خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس کے بعد شاہ محمود قریشی 13جنوری کو تہران سے ریاض جائیں گے جہاں وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن آل سعود سے ملاقات کریں گے۔
سعودی ہم منصب سے ملاقات میں وزیر خارجہ امریکہ و ایران کے مابین پائے جانے والی کشیدگی سمیت علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
aXA6IDE4LjIxNi4yMzAuMTA3IA==
ejasoft island