پاکستان: صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق
صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی کے مطابق چمن میں کلی لقمان میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
چھت بارش کے باعث گری اور گھر میں موجود تمام افراد ملبے کے نیچے دب گئے، تاہم مقامی افراد نے ملبوں میں دبی لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکال لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین سمیت 6 افراد شامل ہیں۔
کوہاٹ کے علاقے گھمکول میں 4 روز قبل مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ مذکورہ کچے مکان کی چھت کمزور ہونے کے باعث گری تھی۔
خيال رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔