پاکستان: راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب بم دھماکہ
اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ ایک حملہ کے نتیجہ میں ہوا ہے اور یاد رہے کہ اس بم دھماکہ میں 1شخص کے مرنے اور دیگر 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ ایک حملہ کے نتیجہ میں ہوا ہے اور یاد رہے کہ اس بم دھماکہ میں 1شخص کے مرنے اور دیگر 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر واقع جیل کے قریب دھماکہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ نامعلوم افراد کی جانب سے بم کے ذریعہ یہ حملہ کیا گیا ہے اور اسی کے نتیجے میں دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکہ کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی ہے لیکن بم کے ذریعہ حملہ کرنے اور فائرنگ کرنے کے بعد وہ نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
فائرنگ اور دھماکہ کے نتیجہ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا یہ دہشت گردی کی کوئی کاروائی تھی یا کسی ذاتی دشمنی کے نتیجہ میں اٹھایا گیا اقدام ہے۔