امریکہ کے پرل ہاربر فوجی ٹھکانے پر حملہ
واشنگٹن۔ نیوز 18اردوکے مطابق امریکہ کے پرل ہاربر فوجی اڈے پر فائرنگ کی خبر موصول ہورہی ہے۔ اس حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بندوق بردار نے پرل ہاربر نیول شپ یا
واشنگٹن۔ نیوز 18اردوکے مطابق امریکہ کے پرل ہاربر فوجی اڈے پر فائرنگ کی خبرموصول ہو رہی ہے۔ اس حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بندوق بردار نے پرل ہاربر نیول شپ یارڈ کو بھی آگ کے حوالے کر دیا ہے۔ اور حملہ آور نے حملہ کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔
غور طلب ہے کہ پرل ہاربر کے تاریخی فوجی ٹھکانے پر ایک بندوق بردار نے گولی چلادی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ موقع پر پہنچی سکیورٹی فورسز نے جب بندوق بردار کو پکڑنا چاہا تو اس نے خود کو گولی مار لی۔ حملے کے بعد سے پرل ہاربر سیکیورٹی فورسز سے گھیر دیا گیاہے۔
ہوائی نیوز کے مطابق اس واقعہ میں تین لوگ شدید طور سے زخمی بتائے جارہے ہیں۔ بندوق بردار نے خود کو گولی مارلی ہے۔ جس کے سبب اس کے اس واقعے کو انجام دینے کے بارے میں کوئی جانکاری حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرل ہاربر میں جہازوں اور پن ڈبیوں کی مرمت کا کام کیا جاتا تھا۔