سیاست
ہندوستان كى جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
ہندوستان نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی توانائی رکھنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
ہندوستان نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی توانائی رکھنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
ہندوستانى میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزارت دفاع کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز تین ہزار پانچ سو کلومیٹر تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق یہ تجربہ اڑیسہ کے عبد الکلام جزیرہ میں پانی کے اندر بنے ایک پلیٹ فارم سے کیا گیا ہے۔
یہ میزائل آبدوز میں سے با آسانی فائر کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل بھی ہندوستان نے دسمبر دو ہزار انیس کے آغاز میں ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی توانائی رکھنے والے اگنی تین نامی ایک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
aXA6IDMuMTM1LjIzMS4zNiA= ejasoft island