سوسائٹی
پاکستان: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام اور 2 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے اور انسداد دہشت گردی فورسز(سی ٹی ڈی) سے مقابلہ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے اور انسداد دہشت گردی فورسز(سی ٹی ڈی) سے مقابلہ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور مبینہ دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا ہے اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نقصان بھی پہنچا ہے البتہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن نواں کلی بائی پاس آپریشن کو مکمل کرلیا گیا اور دہشت گردوں سے برآمد موٹر سائیکل میں نصب بم بھی ناکام کر دیا گیا ہے۔