بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان پہنچ گئی
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ جب بنگلہ دیش ٹیم کا جہاز لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو اس وقت پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ جب بنگلہ دیش ٹیم کا جہاز لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو اس وقت پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا اور پی سی بی کی جانب سے مہمان کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے۔
اے آر وائی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مہمان ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا دیا گیا ہے اور مہمان ٹیم کل دوپہر کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ کل ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔ مہمان ٹیم میں محمود اللہ، تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس، ایم ڈی مٹھن، عفیف حسین، مہدی حسن، مستفیض الرحمان، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود شامل ہیں۔
aXA6IDMuMTQ1LjE4NC4xMTcg
ejasoft island