مشکل گھڑی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے بڑا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کورونا رسپانس کیلئے1.7 بلین ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر خسرو بختیار نے اے ڈی بی کا کورونا رسپانس کیلئے مالی تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسروبختیار کی صدر ایشین ترقیاتی بینک سے ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں اے ڈی بی کی پاکستان کورونا رسپانس کیلئے1.7 بلین ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایشین ترقیاتی بینک 800 ملین ڈالر کی بجٹ سپورٹ رواں سال جون تک منظور کرے گا جبکہ 900 ملین ڈالر کی اگلی قسط دسمبر 2020 تک فراہم کرے گا۔
پاکستان کو بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت رقم خصوصی رعایتی بنیادوں پر دی جا رہی ہے اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے اے ڈی بی کا کورونا رسپانس کیلئے مالی تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا ہے۔