بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے کرسٹل ایوارڈ سے ہوئیں سرفراز
دیپیکا کو سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے 26 ویں سالانہ کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں دماغی صحت کے میدان میں قابل تعریف کام کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔
دیپیکا کو سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے 26 ویں سالانہ کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں دماغی صحت کے میدان میں قابل تعریف کام کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم نے دیپیکا پادوکون کے نام کا انتخاب کرتے وقت کہا ہے کہ 2014 میں جب دیپیکا افسردگی سے دوچار تھیں تو اس وقت انہوں نے اس افسردگی سے نکلنے کیلئے پیشہ ورانہ مدد لی تھی اور ایسا بہت کم لوگ کرتے ہیں۔ 2015 میں اداکارہ نے دی لائیو لو لاف فاؤنڈیشن (the live love laugh foundation) کی بنیاد رکھی ہے، تاکہ کشیدگی، تناؤ اور افسردگی سے دوچار افراد ان تمام چیزوں سے آزادی حاصل کرسکیں۔
aXA6IDE4LjExOS4xMTYuMTAyIA== ejasoft island