ہندوستان: اس سال گوا میں شادی کریں گے اداکار ورون دھون اور نتاشا
بالی ووڈ میں کسی بھی شادی کی خبر بڑی تیزی سے میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پہنچتی ہے۔ دراصل اداکار ورون دھون اور ان کی گرل فرینڈ نتاشا دلال کی شادی کی خبریں گزشتہ سال سے چرچا میں ہیں۔
بالی ووڈ میں کسی بھی شادی کی خبر بڑی تیزی سے میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پہنچتی ہے۔ دراصل اداکار ورون دھون اور ان کی گرل فرینڈ نتاشا دلال کی شادی کی خبریں گزشتہ سال سے چرچا میں ہیں۔
نیوز 18 کے مطابق کچھ دن پہلے تک خبر تھی کہ دونوں سال2019 کے آخر میں شادی کرنے والے ہیں لیکن یہ سال ختم ہوچکا ہے اور ورون اور نتاشا نے فینس کی بے چینی بڑھادی ہے۔ اب چرچا ہے کہ دونوں سال 2020 کی گرمیوں میں گوا میں شادی کرنے جارہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ان کی گرل فرینڈ نتاشا دلال کی شادی کی نئی تاریخوں پر پہلی مرتبہ ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون نے کوئی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ڈیوڈ دھون نے (IMWBuzz) سے بات چیت میں کہا ہے کہ انہوں نے دونوں کی شادی کو لے کر چھپی کئی رپورٹوں کو اچھے سے پڑھا ہے۔ انہوں نے صاف کہا ہے کہ شادی کو لے کر کسی بھی خبر پر یقین نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شادی کہاں اور کب کرنی ہے یہ فیصلہ ورون اور نتاشا پر ہے۔