کینیڈا اور ملائیشیا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بگڑتی صورتحال کی وجہ سے قطر کے بعد کینیڈا اور ملائیشیا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے پی آئی اے پروازوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بگڑتی صورتحال کی وجہ سے قطر کے بعد کینیڈا اور ملائیشیا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے پی آئی اے پروازوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہیں۔
نيو نيوز کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ملکوں کے اپنے شہریوں پر نہیں ہوگا اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے ایوی ایشن حکام نے پی آئی اے کنٹری منیجرز کو حکومتی فیصلوں سے آگاہ کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کا معاملہ سنگین ہونے اور مسافروں کی تعداد میں کمی ہونے کی وجہ سے مالینڈو ایئر نے پاکستان سے ملائشیا کے لئے فضائی آپریشن بند کر دیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور سے مالینڈو ایئر کی آخری پرواز سو کے قریب مسافروں کو لےکر کوالالمپور روانہ ہو گئی ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjEuMTU2IA== ejasoft island