کینیڈین وزیراعظم: مسافر جہاز حادثہ کے متاثرین کو انصاف کی یقین دہانی
کینیڈین وزیر اعظم نے مسافر جہاز حادثہ کے متاثرین کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے جواب ملنے تک ہم خاموش نہیں ہوں گے۔
کینیڈین وزیر اعظم نے مسافر جہاز حادثہ کے متاثرین کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے جواب ملنے تک ہم خاموش نہیں ہوں گے۔
کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں یوکرینی جہاز حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی ہے اور اس میں شریک ہونے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اس قسم کا سانحہ ہرگزنہیں ہونا چاہئے تھا اور ہم متاثرین کے ساتھ ہیں بلکہ پوراملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم نے متاثرین کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے دوبارہ کہا ہے کہ وہ اس حوالہ سے ایران سے جواب طلب کریں گے کیونکہ وہ پہلے ہی اپنی آرمی کی جانب سے اس جہاز کو مارے جانے کا اعتراف کرچکے ہیں اور اب اس مشکل حالات میں متاثرین کو میری مکمل حمایت حاصل ہے اور آپ نے ہمیں اس حادثہ کے ذمہ داروں سے حساب اورانصاف لینے کا مقصد دیا ہے۔
aXA6IDE4LjIyMS4xNjUuMjQ2IA== ejasoft island