چین میں موجود 50 ہزار پاکستانیوں کی واپسی پاکستان کےلئے ایک بڑا مسئلہ
چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو واپس نہ بلانے کا پاکستانی حکومت کا فیصلہ اچھا اقدام ہے اور چین میں اس وقت 50 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن کی واپسی سے پاکستانی حکومت کے مسائل بڑھ جائیں گے۔

جمعرات کو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس سے کوئی پاکستانی طالب علم متاثر نہیں ہوا ہے، بیمار ہونے والے چار پاکستانی طلبہ ٹھیک ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوچکے ہیں اور چینی حکومت کی موثر حکمت عملی کی بدولت مارچ کے اختتام تک کورونا وائرس کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے 2 ہزار اموات ہوئی ہیں جبکہ 68 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں اور چین کورونا وائرس کو روکنے اور صنعتی پیداوار کو جاری رکھنے کے دو محاذوں پر کام کر رہا ہے اور چین میں پاکستانی طلبہ سمیت دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے والے 50 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن کی واپسی حکومت پاکستان کے لیے مسائل بڑھانے کا باعث بنے گی۔
aXA6IDMuMTQyLjE2NC4xMjAg ejasoft island