پاکستان:کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کے لئے تیار
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں اور فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ میں کرونا وائرس سے متعلقہ حفاظتی اشیا کا سروے کیا جا رہا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورتحال پر گہری نظر ہے اور اس سلسلہ میں بلیک مارکیٹنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور مارکیٹ سروے میں حفاظتی ماسک کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ڈریپ کی ہیلپ لائنز پر موصول ہونے والی شکایت میں زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بڑا ایکشن لے رہی ہے جس کے تحت پورے ملک میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔