پاکستان: پنجاب میں 50 بستروں پر مبنی کورونا وائرس قرنطینہ کیا گیا قائم
پاکستان میں پنجاب حکومت نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو) میں 50 بستروں پر مشتمل کورونا وائرس قرنطینہ قائم کردیا ہے۔
پاکستان میں پنجاب حکومت نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو) میں 50 بستروں پر مشتمل کورونا وائرس قرنطینہ قائم کردیا ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے ڈان سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بےنظیر بھٹو ہسپتال کو کورونا وائرس کا فوکل ہسپتال ڈیکلیئر کیا گیا تھا، لیکن قرنطینہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں قائم کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تمام مشتبہ مریضوں کو آر آئی یو قرنطینہ منتقل کیا جائے گا، لیکن اگر کسی مریض میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں تو اسے فوری طور پر علاج کے لیے بےنظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
ڈاکٹر محمد عمر نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایسے ہسپتال میں قرنطینہ قائم کرنا چاہتی تھی، جہاں تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکے، لہذا زیر تعمیر آر آئی یو کو منتخب کیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjE4OC4yNDgg ejasoft island