سیاست
افغان امن مذاکرات کے چند گھنٹوں بعد ہی ایک فضائی حملے میں 8 شہری ہلاک
امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سے متعلق بیان کے محض چند گھنٹوں بعد ہی افغانستان میں فضائی حملے سے کم از کم 8 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں اہم پیش رفت سے متعلق بیان کے محض چند گھنٹوں بعد ہی افغانستان میں فضائی حملے سے کم از کم 8 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق مذکورہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے،جب امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغان صدر اشرف غنی سے میونخ میں ملاقات کی ہے۔
بتادیں کہ ان کی یہ ملاقات میونخ میں منعقدہ انٹرنیشنل سیکیورٹی فورم کی تقریب کے سائیڈ لائنز میں سامنے آئی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق معاہدے کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے، اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اصولی طور پر معاہدے کے لیے اتفاق کرلیا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjEyNy4yMzIg
ejasoft island