سوسائٹی
چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1523 ہوگئی
چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 سو سے تجاوز کرگئی ہے، تاہم گنتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد نئے کیسز کی تعداد میں اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 سو سے تجاوز کرگئی ہے، تاہم گنتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد نئے کیسز کی تعداد میں اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق چین میں 66 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ 17 سو ہیلتھ ورکرز بھی اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 6 ہلاک ہوچکے ہیں۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے بتایا کہ وبا نے ملک میں صحت کی ہنگامی صورتحال کے ردعمل کے نظام کو بے نقاب کردیا ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xOTYuMTg0IA==
ejasoft island