چین: دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کا افتتاح
ٹیلی اسکوپ “فاسٹ” کی چوڑائی 500 میٹر ہے. اس ٹیلی اسکوپ کو چین کے جنوب مغربی صوبے قویچو میں ایک پہاڑ پر نصب کیا گیا ہے۔ پوری دنیا کے ماہرین فلکیات کو جلد ہی اس ٹیلی اسکوپ تک رسائی دی جائے گی، اور اس کا مقصد ان کو کائنات کی ابتداء اور ارتقاء سے متعلق معل
چین میں دنیا کی سب سے بڑی وائرلیس ٹیلی اسکوپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
بول نيوز کے مطابق چین کے صوبے قویچو کے دارالحکومت گویانگ شہر میں اس ٹیلی اسکوپ کو خلائی تحقیق اور زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے واسطے استعمال کیا جائے گا۔
چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ ٹیلی اسکوپ “فاسٹ” کی چوڑائی 500 میٹر ہے.
اس ٹیلی اسکوپ کو چین کے جنوب مغربی صوبے قویچو میں ایک پہاڑ پر نصب کیا گیا ہے۔ پوری دنیا کے ماہرین فلکیات کو جلد ہی اس ٹیلی اسکوپ تک رسائی دی جائے گی، اور اس کا مقصد ان کو کائنات کی ابتداء اور ارتقاء سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک طاقتور ٹول فراہم کرنا ہے۔
دوسری جانب ٹیلی اسکوپ کے ایک سینئر انجینئر جیانگ پینگ کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیلی اسکوپ کی حسیّت کا درجہ دنیا کی دوسری بڑی ٹیلی اسکوپ کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق اس ٹیلی اسکوپ کو بنانے میں تقریبا 1.2 بلین یوآن (170 ملین امریکی ڈالر) لاگت آئی ہے ۔
میڈیا کے مطابق امریکہ،برطانیہ ،پاکستان اورچین کے سائنسدانوں نے اس ٹیلی اسکوپ کو بنانے میں حصہ لیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ’’ فاسٹ‘‘ کے آس پاس فلکیات پرمبنی پارک بنایا گیا ہے جو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔