چینی حکومت نے کورونا وائرس کو روکنے کے لئے ووہان شہر کو کیا سیل
چینى انتظامیہ نے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جس کے تحت ووہان شہر کو سیل کردیا گیا ہے۔
چین کے قومی ہیلتھ کمیشن نے وائرس سے ہلاک ہونے والے 17 افراد کی تفصیلات جاری کردی ہیں، تفصیلات کے مطابق وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں سب سے کم عمر کا شخص 48 سال اور سب سے زیادہ عمر کا شخص 89 سال کا تھا۔ انتظامیہ نے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جس کے تحت ووہان شہر کو سیل کردیا گیا ہے۔
جيو نيوز کے مطابق انتظامیہ نے شہر سے باہر جانے والی پروازیں، اندرون شہر چلنے والی ٹرینیں اور بسوں سمیت کشتیوں کی سروس بھی معطل کردی ہے جب کہ شہریوں کو ووہان شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا ہےکہ کورونا وائرس کے سمندر پار بھی 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
سربراہان کے مطابق ہانگ کانگ میں بھی کورونا وائرس کے پہلے 2 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ اس سے قبل امریکہ میں بھی ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
aXA6IDMuMTcuMTc0LjE1NiA= ejasoft island