عالمی ادارہ برائے صحت: پراسرار فلو کی وجہ بننے والا ناقابل فہم مرض کی اصل وجہ کرونا وائرس ہی ہے
عالمی ادارہ برائے صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین میں کئی ماہ سے پراسرار فلو کی وجہ بننے والا ناقابل فہم مرض کی اصل وجہ کرونا وائرس ہی ہے۔
عالمی ادارہ برائے صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین میں کئی ماہ سے پراسرار فلو کی وجہ بننے والا ناقابل فہم مرض کی اصل وجہ کرونا وائرس ہی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق اگرچہ زیادہ تر مریضوں کے باہمی خاندان میں ہی اس کا پھیلاؤ دیکھا گیا ہے لیکن یہ چینی حدود سے باہر نکل کر باقی دنیا میں جاسکتا ہے اور اسی بنا پر عالمی ادارے نے دنیا بھر کے ہسپتالوں کو خبردار بھی کیا ہے۔
تھائی لینڈ کے حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک چینی خاتون کو اس مرض سے متاثر ہونے کے بعد الگ تھلگ ایک قرنطینے میں رکھا ہے۔ یعنی چین سے باہر اس مرض کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
عالمی ادارہ برائے صحت نے اس وائرس کے بقیہ ممالک میں پھیلنے کے سلسلے میں اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ چین میں 41 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔
عالمی ادارہ برائے صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم آئی آر ایس کا مرض جان لیوا اور تشویش ناک ہے جو کرونا وائرس سے پھیلتا ہے۔ دوسری طرف ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر کے ممالک اور ہسپتالوں کو ہنگامی حالت اور احتیاطی تدابیر کی تفصیل جاری کردی ہے۔
aXA6IDMuMTkuMzEuNzMg ejasoft island