پاکستان: 2019 میں حسیناؤں کے بہترین و بدترین انداز
ڈان نیوز کے مطابق رواں سال فیشن کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے سال 2019 میں اپنے انداز کو تبدیل کرنے اور مزید مؤثر کن بنانے کے لئے بہت سے تجربات کئے ہیں۔ ان تجربات میں کچھ خواتین تو کامیاب رہی ہیں البتہ کچھ م
ڈان نیوز کے مطابق رواں سال فیشن کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے سال 2019 میں اپنے انداز کو تبدیل کرنے اور مزید مؤثر کن بنانے کے لئے بہت سے تجربات کئے ہیں۔ ان تجربات میں کچھ خواتین تو کامیاب رہی ہیں البتہ کچھ متاثر کرنے میں بری طرح ناکام بھی ہوئی ہیں۔
ڈان نیوز کی تفصیلات کے مطابق 2019 میں اداکاراؤں کی جانب سے اپنائے گئے انداز کی ایک فہرست ترتیب دی گئی ہے، جس میں کچھ انداز ایسے ہیں جنہوں نے مداحوں کو متاثر کیا ہے تو کچھ انداز ایسے بھی ہیں جنہوں نے مداحوں کو بہت مایوس کیا ہے۔
بہترین انداز کی چند جھلکیاں:
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا یہ انداز گزشتہ سال مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہاہے۔(ڈان نیوز)
گزشتہ سال ماہرہ خان نے اپنی فلم "سپراسٹار" کی تشہیر کے دوران کئی شاندار انداز اپنائے ہیں۔ ان کا سیاہ لباس میں یہ انداز ہر کسی کا دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔(ڈان نیوز)
عائزہ خان نے یہ انداز کسی تقریب کے لئے نہیں اپنایا ہے بلکہ یہ ان کے کامیاب ڈرامے "میرے پاس تم ہو" کے ایک سین کا انداز ہے۔(ڈان نیوز)
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ویسے تو گزشتہ سال دورہ پاکستان کے دوران ایسے کئی انداز اپنائے تھے جسے پاکستانی عوام نے بےحد پسند کیا تھا البتہ ان کا ایک انداز سب سے زیادہ یادگار بن گیا ہے۔(ڈان نیوز)
اداکارہ منشا پاشا کی گزشتہ سال سامنے آنے والی اپنی فلم "لال کبوتر" کی تشہیر کے موقع پر اپنایا گیا یہ انداز سب سے زیادہ پسند کیا گیا ہے۔(ڈان نیوز)
ویسے تو ماہرہ خان اس فہرست میں پہلے بھی جگہ بنا چکی ہیں لیکن اگر ان کا یہ انداز اس فہرست کا حصہ نہیں بنایا گیا تو شاید یہ فہرست مکمل نہیں ہوگی۔(ڈان نیوز)
aXA6IDE4LjE4OS4xNC4yMTkg ejasoft island