پاکستان: ثنا جاوید اور عامر جسوال جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں
ایک ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال متعدد بار ایونٹس میں ایک ساتھ دکھائی دے چکے ہیں اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا بھی سوشل میڈیا پر چرچا رہا ہے تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی
نامور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔
روزنامہ دنیا کے مطابق ایک ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال متعدد بار ایونٹس میں ایک ساتھ دکھائی دے چکے ہیں اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا بھی سوشل میڈیا پر چرچا رہا ہے تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
اب دونوں کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ شادی جلد ہی ہوگی لیکن کب ہوگی اس حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتے تاہم ممکن ہے کہ دونوں شوبز ستاروں کی جانب سے اس حوالے سے جلد ہی اعلان کیا جائے۔
aXA6IDMuMTQwLjE4NS4xMjMg
ejasoft island