گوگل کا ڈوڈل آج مصری انجینئر نبیل علی محمد کے نام
آج تین جنوری کو مصر کے انجینئر نبیل علی محمد کی 82 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، گوگل نے اُن کی خدمات کو دیکھتے ہوئے اپنا ڈوڈل اُن کے نام کردیا ہے۔
آج تین جنوری کو مصر کے انجینئر نبیل علی محمد کی 82 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، گوگل نے اُن کی خدمات کو دیکھتے ہوئے اپنا ڈوڈل اُن کے نام کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نبیل علی محمد 1938 کو مصر کی راجدھانی قاہرہ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے عربی زبان کو ڈیجیٹل فارم میں متعارف کرایا ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہواہے کہ عرب ممالک میں کمپیوٹر عربی زبان میں ہی متعارف کرایا گیا ہے۔
نبیل علی نے قاہرہ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ایرو نوٹیکل میں ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) مکمل کی ہے۔ انہوں نے دو دہائی انجینئرنگ کے لئے وقف کی ہیں اور پھر مصری فضائیہ میں بطور انجینئر بھی فرائض انجام دئے ہیں، علاوہ ازیں انہوں نے مختلف کمپنیوں کے لئے نئےسافٹ ویئر بھی متعارف کرائے ہیں۔
اگر نبیل علی کو عربی زبان کے کمپیوٹر کا بانی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ انہوں نے ہی دنیا بھر میں عربی زبان ڈیجیٹل فارم میں متعارف کرائی ہے جس کے بعد اسے کمپیوٹر میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوگل نے اس سے قبل بھی اپنا ڈوڈل نبیل علی محمد کے نام کیا تھا جسے کیون لاوہلن نے ڈیزائن کیا تھا۔