حکومت بحرین کی طرف سے الزیانی کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کا اعلان
حکومت بحرین نے جمعرات کے روز عبداللطیف بن راشد الزیانی کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت بحرین نے جمعرات کے روز عبداللطیف بن راشد الزیانی کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اے اے نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بات منامہ میں جمعرات کے دن بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے الزیانی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اس وقت کہی ہے جب کہ الزیانی کے خلیجی ریاستوں کی تعاون کونسل کے جنرل سکریٹری کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے۔
15سال تک خلیجی ریاستوں کی تعاون کونسل کے جنرل سکریٹری کے طور پر کام کرنے والے الزیانی اپنی مدت ختم ہونے کے بعد شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ کی جگہ وزارت خارجہ کا قلم دان سنبھالیں گے۔
بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ نےالزیانی کو شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ کی خواہش سے آگاہ کرتے ہوے کہا ہے کہ شاہ بحرین کی خواہش ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کی مدت کار ختم ہونے کے بعد وزارت خارجہ کے عہدے پر ان کا تقرر کریں۔