دبئي: دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے لبنان ٹی وی کی معروف اینکر کا انتقال
العربیہ ٹی وی کی معروف اینکر اور نیوز کاسٹر نجوی قاسم کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کی معروف اینکر اور نیوز کاسٹر نجوی قاسم کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔
عربی اسپوٹنک نیوز کے مطابق لبنان کے معروف ٹی وی چینل سے وابستہ سینیئر اینکر اور نیوز کاسٹر نجوی قاسم دبئی میں اپنے گھر پر تھیں اور اسی دوران انہیں ہارٹ اٹیک آیا اور وہ اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔
نجوی قاسم علاقی جنگی حالات، خطے کی سیاسی صورتحال اور ممالک کے درمیان تعلقات کے امور پر عبور رکھتی تھیں اور اس لئے ان کے ٹاک شوز اور تجزئے بڑے جاندار اور بے حد مقبول ہوتے تھے۔
52 سالہ نجوی قاسم چینل کی نشریات کی ابتدا سے ہی ادارے کا حصہ تھیں اور وہ 2003 سے العربیہ نیٹک ورک سے وابستہ تھیں اور اگر ان کے پروفیشنل کیریئر کے بارے میں بات کی جائے تو انہیں اس دوران بہت سے میڈل وغیرہ سے بھی نوازا گیا ہے۔