نیشنل بینک آف پاکستان کی کسٹم ہاؤس شاخ کے تین عملے میں کورونا کی تصدیق
نیشنل بینک آف پاکستان کی کسٹم ہاؤس برانچ کے عملے میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد متعلقہ شاخ کو بند کردیا گیا ہے۔
نیشنل بینک آف پاکستان کی کسٹم ہاؤس برانچ کے عملے میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد متعلقہ شاخ کو بند کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹس کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کی کسٹم ہاؤس برانچ 27 اپریل بروز پیر بند رہے گی۔ جس کی وجہ سے برانچ میں ٹٰیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کا عمل بھی معطل رہے گا۔
سماء نیوز کے مطابق جاری بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متعلقہ برانچ کے عملے کے 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ دیگر تمام عملے کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ جس کی رپورٹس منگل تک آنے کا امکان ہے۔
کسٹم ہاؤس کی شاخ بند ہونے سے امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق ڈیوٹی ٹیکس جمع کرانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ سمندری راستے سے تجارت کے تمام ٹیکس اور ڈیوٹی کی کاغذی کارروائی اسی برانچ سے آپریٹ ہوتی ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4xNzQuMTY4IA== ejasoft island