کورونا وائرس: اپنا چہرہ بار بار چھونے کی عادت کیسے چھوڑی جائے
نفسیاتی ماہرین کہتے ہیں کہ کسی سے یہ کہنا کہ وہ اپنے چہرے کو نہ چھوئے کارگر نہیں ہے، بلکہ اگر آپ کسی کو بار بار روکتے ٹوکتے اور یاد دلاتے رہیں گے تو اسے غصہ آنا شروع ہو جائے گا۔ ان عادت کو چھڑانے کے لئے کچھ اور طریقوں پر عمل کرنے سے اس کے بہتر نتائج نکل س
کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر روز نت نئے طریقے سامنے آرہے ہیں، انہیں میں سے ایک آئڈیا یہ ہے کہ جب کوئی شخص بار بار اپنا چہرہ چھو رہا ہو تو اسے روک دیں۔ لیکن مشاہدہ یہ بتاتا ہے کہ جب آپ کو اپنا چہرہ چھونے سے روکا جائے تو چہرے کے کسی حصے یا ناک پر کھجلی ہونے لگتی ہے اور آپ کے لئے اپنا ہاتھ روکنا ممکن نہیں رہتا۔ اسی لئے طبی ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ آپ دن میں کئی کئی بار اپنے ہاتھ صابن سے کم ازکم 20 سیکنڈ تک خوب اچھی طرح دھوئیں، خاص طور پر اس وقت جب آپ کو کوئی ایسی چیز چھونی پڑے جس کے بارے میں یہ علم نہ ہو کہ اسے پہلے کسی نے چھوا تھا یا نہیں۔
نیوز وی او اے کے مطابق نفسیاتی ماہرین کہتے ہیں کہ کسی سے یہ کہنا کہ وہ اپنے چہرے کو نہ چھوئے کارگر نہیں ہے، بلکہ اگر آپ کسی کو بار بار روکتے ٹوکتے اور یاد دلاتے رہیں گے تو اسے غصہ آنا شروع ہو جائے گا۔ ان عادت کو چھڑانے کے لئے کچھ اور طریقوں پر عمل کرنے سے اس کے بہتر نتائج نکل سکتے ہیں اور ان میں سے چند طریقے یہ ہیں۔
چہرہ چھونے کی گنتی کریں
آپ کچھ وقت طے کریں۔ مثلاً آدھا گھنٹہ یا پندرہ منٹ یا کچھ اور۔ اپنے سمارٹ فون کی اسٹاپ واچ آن کر کے آپ یہ گنیں کہ اس مقررہ وقت میں کتنی بار آپ اپنا ہاتھ چہرے پر لے جاتے ہیں۔
نفسیات کے ماہرین کہتے ہیں کہ پہلی بار یہ گنتی زیادہ ہو گی۔ جب آپ دوسری بار یہ عمل دوہرائیں گے تو اس میں کمی آئے گی۔ تیسری بار تعداد مزید کم ہو جائے گی۔ ان کا کہ بھی کہنا ہے کہ اس سادہ عمل سے چہرہ چھونے کی عادت میں 60 سے 70 فی صد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔
متبادل تلاش کریں
کسی عادت سے چھٹکارہ پانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کا متبادل ڈھونڈیں۔ مثال کے طور پر جب چہرہ چھونے کو دل چاہے تو آپ اپنی قمیض کا کالر ٹھیک کرنے لگ جائیں۔ اگر چہرے کے کسی حصے پر کھجلی محسوس ہو رہی ہو تو آپ اپنے بازو کا کوئی حصہ کھجانا شروع کر دیں۔
نفسیاتی ماہرین کہتے ہیں کہ اس عادت سے نجات کے لیے اپنے ہاتھوں کو مصروف رکھیں۔ آپ اپنے ہاتھ میں قلم، یا سمارٹ فون، یا ٹیبلٹ یا کوئی اور چیز لے کر اسے مصروف کر دیں۔ مثلاً اگر ہاتھ میں قلم یا پنسل ہے تو کچھ لکھنا یا لکیریں کھینچنا شروع کر دیں۔
aXA6IDMuMTQ0Ljg0LjE1NSA= ejasoft island