کورونا وائرس: عمران خان کا جرمن چانسلر سے اہم ٹیلی فونک رابطہ
وزیر اعظم عمران خان اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جرمن چانسلر سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کو ہنگامی بنیادوں پر قرض کے معاملے میں ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس نے عالمی معیشت پر گہرا اثر ڈالا ہے، ترقی پذیر ممالک جن پر قرض کا بوجھ ہے ان کو مسائل کا شدید سامنا ہے، ان ممالک کے افراد کو وبا کے باعث موت اور بھوک کا بھی سامنا ہے۔
ادھر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 25 ممالک کے لئے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کیا ہے، اس ریلیف کا فیصلہ کو وِڈ نائنٹین کی وبا سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث کیا گیا ہے۔
جن ممالک کے لئے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے ان میں افغانستان، برکینافاسو، سینٹرل افریقن ریپبلک، چاڈ، کوموروس، کانگو، گیمبیا، لائبیریا، مڈغاسکر، موزمبیق، جزائر سلیمان، تاجکستان، یمن، نیپال اور ہیٹی بھی شامل ہیں۔ ان ریلیف فراہم کردہ ممالک میں تقریباً تمام افریقی ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔