پاکستان: کراچی کے تاجروں کا کل سے کاروبار کھولنے کا اعلان
کراچی کی مختلف تاجر تنظیموں نے کل سے کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی کی مختلف تاجر تنظیموں نے کل سے کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا ہے کہ 28 دن سے کراچی بند ہے اور لوگ سسک رہے ہیں، کراچی سے کشمیر تک کا تاجر بدحال ہوچکا ہے، چھوٹے تاجر اور ان کے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاکھوں ملازمین کو ایک ماہ کی بمشکل تنخواہیں ادا کی گئی ہیں، کل سے تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ دکانیں کھول دی جائیں گی۔
جیو نیوز کے مطابق جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ اہل خانہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ جائیں اور دکانوں کی چابیاں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جمع کرادیں گے، ہم نے پہلے ہی کہا ہے لیکن وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، لہٰذا تمام تر صورتحال کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاؤس ہیں۔
دوسری جانب تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا ہے کہ اب مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتے ہیں، کل سے ہم اپنا کاروبار کھول لیں گے، ہم حفاظتی اقدامات کے ساتھ کاروبار کھولیں گے۔
aXA6IDMuMTM5LjgwLjIxNiA= ejasoft island