پاک-چین تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترے ہیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کی جنگ میں پاکستان کو 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کی جنگ میں پاکستان کو 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی عالمی جنگ میں پاکستان بھی شامل ہے اور چین اس جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاک چین-تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ چین نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا بھرپور خیال رکھا ہے اور کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق تجربات کے تبادلے کےلئے چینی طبی ماہرین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے اور چین نے پاکستان کو 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد ائب 95 ماسک بھی فراہم کئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو 33 ہزار 744 حفاظتی لباس بھی فراہم کئے ہیں جبکہ 10 ہزار کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کئے ہیں۔
aXA6IDE4LjIxNy4yMjguMzUg ejasoft island