سری لنکا: کورونا سے مرنے والوں کی میتیں جلانے کا حکم
سری لنکا میں عالمی وبا کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس سے مرنے والے شخص کی میت کو جلانے کا حکم دیا گیا ہے۔
سری لنکا میں عالمی وبا کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس سے مرنے والے شخص کی میت کو جلانے کا حکم دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ کورونا وائرس سے مرنے والے شخص کی تدفین کے عمل سے صحت مند انسان کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
سری لنکا کی حکومت کے اس فیصلے کے بعد ملک میں اہم مذہبی اقلیت مسلمانوں کی جانب سے اس فیصلے کی مخالفت کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ کسی بھی مسلمان کی میت جلانا مسلمانوں کے بنیادی مذہبی عقائد، احکامات اور روایات کے خلاف ہے۔
گزشتہ دنوں سری لنکا میں کورونا وائرس سے 7 ہلاکتیں سامنے آئی تھیں جن میں سے 3 مسلمان تھے لیکن ان کے ورثا کی جانب سے شدید احتجاج کرنے کے باوجود بھی ان تینوں مسلمانوں کی میتوں کو جلایا گیا تھا۔
مرنے والوں کے لواحقین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ان کے عزیزوں کی میتیں جلانے کے بجائے ان کی تدفین کی اجازت دی جائے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر بیراج پٹنائک نے سری لنکا کی حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں اختلافات پیدا کرنے کے بجائے حکام کو کمیونٹی کو آپس میں جوڑنا چاہیے۔
aXA6IDE4LjIyNi44Mi43OCA= ejasoft island