ہندوستانى لاک ڈاؤن پارٹ -2: ریلوے نے 3 مئی تک منسوخ کی سبھی مسافر ٹرینیں
کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں پچھلے 21 دنوں سے جاری لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کئے جانے کے بعد ریلوے نے بھی اپنی سبھی مسافر ٹرینیں 3 مئی تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں پچھلے 21 دنوں سے جاری لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کئے جانے کے بعد ریلوے نے بھی اپنی سبھی مسافر ٹرینیں 3 مئی تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ياد رہے کہ وزارت ریل نے کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لئے سبھی مسافر ٹرینوں کو 14 اپریل تک نہیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ مال گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں۔ ملک کے الگ الگ حصوں میں لاکھوں لوگ پھنس گئے ہیں اور انہیں اپنے گھر پہنچنے کے لئے ٹرینوں کے شروع ہونے کا انتظار ہے۔
نيوز 18 اردو کے مطابق ریلوے نے پریمیم ٹرین، میل، ایکسپریس ٹرین، پیسنجر ٹرین، کولکاتہ میٹرو ریل اور کونکن ریلوے وغیرہ کو 3 مئی تک کے لئے منسوخ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی آر سی ٹی سی نے پہلے ہی اپنی 3 پرائیویٹ ٹرین کی بکنگس 30 اپریل تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تین ٹرینیں وارانسی-اندور روٹ پر چلنے والی کاشی مہاکال ایکسپریس، لکھنئو-نئی دہلی تیجس اور احمد آباد-ممبئی تیجس ہیں۔
آئی آر سی ٹی سی کے آفیسر نے کہا ہے کہ اس مدت کے دوران جن مسافروں نے ٹکٹ بک کرائی ہے، ان سبھی کو پورا ریفنڈ ملے گا۔