برطانیہ میں ایک روز میں کورونا وائرس سے 569 مریض جاں بحق
کورونا وائرس میں مبتلا 569 برطانوی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2921 ہوگئی ہے
کورونا وائرس میں مبتلا 569 برطانوی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2921 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار ہزار دو سو چوالیس افراد میں جان لیوا وبا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 718 تک پہنچ گئی ہے۔برطانیہ میں تیزی سے ہونے والی اموات اور وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ سے ملک بھر میں شدید خوف وہراس پھیلتا جارہا ہے تو دوسری جانب کچھ شہریوں نے وائرس کو مذاق سمجھا ہوا ہے، جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کردی ہے۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق حکومتی احکامات کے بعد لاک ڈاؤن والے علاقوں کی شاہراؤں پر پولیس نے چیک پوسٹیں قائم کر رکھیں ہیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے والے شہریوں پر جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔
حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ خیال رہے کہ دو روز قبل بلا ضرورت گھر سے نکلنے والی خاتون پر پولیس نے 650 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا تھا، خاتون بلاضرورت گھر سے نکلی اور پولیس کے وجہ پوچھنے پر وجہ بتانے سے انکار کردیا تھا جس پر پولیس خاتون پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
aXA6IDE4LjIyMi4xNzkuMTg2IA== ejasoft island