کورونا وائرس: پی آئی اے سمیت دنیا کی کئی ایئرلائنز کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ
عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے جہاں دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی سفر روک دیا گیا ہے،
عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے جہاں دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی سفر روک دیا گیا ہے، وہیں دنیا کی کئی ایئر لائنز کے مستقبل قریب میں دیوالیہ ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔
ڈان اخبار کے مطابق اس صورتحال سے سب زیادہ متاثر ہونے والوں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) بھی شامل ہے۔
امریکی ویب سائٹ بلوم برگ پر شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا نقصان اور قرض اس قدر بڑھ گیا ہے کہ کمپنی کے لئے اکیلے اسے سنبھالنا ممکن نہیں اور اس کے لئے حکومت کو مختلف تجاویز دی گئی ہیں جس میں ڈیٹ سے ایکویٹی تبادلہ اور طویل مدتی بانڈز کا اجرا شامل ہے۔
خیال رہے کہ دنیا میں ایئر لائن کا شعبہ اس سے قبل اتنی بری طرح کبھی بھی متاثر نہیں ہوا تھا، یہاں تک کہ امریکہ میں ہونے والے گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد بھی اتنا نقصان نہیں ہوا تھا جتنا کورونا وائرس کے سبب پروازوں کی بندش سے ہوا ہے۔
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق رواں برس ایئر لائنز کو آمدنی کی مد میں ڈھائی کھرب ڈالر تک کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب سڈنی کے سی اے پی اے سینٹر برائے ہوا بازی نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر مدد نہ ملی تو زیادہ تر ایئر لائنز مئی کے اختتام تک دیوالیہ ہوجائیں گی۔
وائرس کی طرح بحران بھی شدید ہے جس سے بجٹ آپریٹر سے لے کر قومی ایئر لائنز تک ہر ایک چیز متاثر ہورہی ہے اس کے علاوہ جہاز ساز اور اشیا فراہم کرنے والے بھی سخت دباؤ میں ہیں۔
aXA6IDE4LjE4OS4yMi4xMzYg ejasoft island