پاکستان: کورونا وائرس کے نئے کیسز سے مجموعی تعداد 1391 اور اموات 11 ہوگئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ ابھی تک رک نہیں سکا ہے، ملک کے مختلف حصوں میں مزید متاثرہ افراد سامنے آنے سے مجموعی تعداد 1391 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ ابھی تک رک نہیں سکا ہے، ملک کے مختلف حصوں میں مزید متاثرہ افراد سامنے آنے سے مجموعی تعداد 1391 ہوگئی ہے۔
اس مہلک وائرس سے گزشتہ روز پنجاب میں 2 اموات بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد اب تک ملک میں وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 11 ہوچکی ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق اگرچہ اس وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر تھا، تاہم گزشتہ روز پنجاب میں 82 کیسز سامنے آنے سے اب متاثرین سب سے زیادہ پنجاب میں ہیں۔
یہی نہیں بلکہ اب تک سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 افراد اس عالمی وبا سے انتقال کرگئے ہیں جبکہ 3 افراد کا خیبرپختونخوا، ایک سندھ، ایک بلوچستان اور ایک گلگت بلتستان میں انتقال ہوا ہے۔