امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے، خیال رہے کہ ایک لاکھ 4 ہزار 205 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1701 لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے، خیال رہے کہ ایک لاکھ 4 ہزار 205 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1701 لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
امریکہ دنیا میں کورونا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی تاریخ کے سب سے بڑے امدادی بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس میں موجود دو کھرب ڈالر کا پیکج عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے منظور کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ ریاست مشی گن میں ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف ان مریضوں کو چیک کیا جائے جن کے بچنے کی امید ہو۔
دنيا نيوز کے مطابق چین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 295 ہوگئی ہے۔ اسپین میں کورونا سے 5 ہزار 138 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے 1995 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ عالمی وبا نے برطانیہ میں 759 افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔
ایران میں 2 ہزار 378 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ جنوبی کوریا میں 144، بیلجیم میں 279، کینیڈا میں 55 اور عراق میں 40 افراد کورونا سے اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔