کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد پاکستان بھر میں 1369 ہوگئی
پاکستان کے پنجاب میں پہلی بار کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ سے بڑھ گئی ہے، گزشتہ روز پنجاب میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 490 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 168 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1369 ہوگئی ہے۔
پاکستان کے پنجاب میں پہلی بار کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ سے بڑھ گئی ہے، گزشتہ روز پنجاب میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 490 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 168 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1369 ہوگئی ہے۔
سندھ میں 440، پنجاب میں 490، خیبر پختونخوا میں 180، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 97، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق، 23 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 490 ہوگئی ہے جبکہ فیصل آباد میں 22 سالہ نوجوان کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈی جی خان قرنطینہ میں 207، ملتان 46، لاہور 115، گجرات 48، گوجرانوالہ جہلم 19، راولپنڈی 14، ملتان 3، فیصل آباد 10، ڈی جی خان 5، منڈی بہاؤالدین 3، سرگودھا 2، ننکانہ 2، میانوالی 2، نارووال، اٹک، بہاولنگر، خوشاب اور رحیم یارخان میں ایک ایک مریض موجود ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے قائم کابینہ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں جنرل اسٹورز اور کرانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جنرل اسٹورز اور کرانہ کی دکانیں صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، صرف میڈیکل اسٹورز چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
aXA6IDUyLjE0Ljg0LjI5IA== ejasoft island