انٹرٹینمنٹ
کورونا وائرس: برطانوی وزیر اعظم کے بعد وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا شکار
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد وزیر صحت میٹ ہینکاک بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد وزیر صحت میٹ ہینکاک بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی کے مطابق ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں وزیر صحت میٹ ہینکاک نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو تنہا کر لیا ہے۔
وزیر صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات محسوس ہو رہی تھیں جس پر ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، تاہم کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے اور اب گھر سے ہی امور انجام دے رہا ہوں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو قرنطینہ میں کر دیا ہے۔ بتادیں کہ انہوں نے چیف میڈیکل آفیسر کی ایڈوائس پر ٹیسٹ کروائے تھے۔