کورونا وائرس: مایا علی نے نادار افراد کو راشن پہنچانے کا بیڑا اٹھایا
معروف اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور مستحق افراد تک راشن پہنچانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے
معروف اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور مستحق افراد تک راشن پہنچانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔
اداکارہ مایا علی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز مستحقین کے گھروں تک راشن پہنچانے کا ذمہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا ہے کہ اس کار خیر میں ان کی دوست اور مشہور ڈیزائنر فائزہ سقلین نے بھی حصہ لیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں ان نازک حالات میں لوگوں کی مدد کرنے کا موقع دیا اور ساتھ ہی ان تمام افراد کے لیے بھی اظہار تشکر کیا جو اس وقت ان کے ساتھ اس کار خیر میں تعاون کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمیں متحد قوم بن کر کورونا سے جنگ لڑنی ہے اور ان تمام افراد کی مدد کرنی ہے جو ضرورت مند ہیں۔
aXA6IDE4LjE5MS4yMTEuNjYg ejasoft island