پاکستان میں کورونا سے 9 ہلاکتیں اور مصدقہ کیس کی تعداد 1200 سے زیادہ
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ مزید کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 1204 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ مزید کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 1204 تک جا پہنچی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3، خیبرپختونخوا میں 3، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
پنجاب میں بدھ اور جمعرات کے روز پے در پے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جہاں بدھ کے روز راولپنڈی میں بیرون ملک سے آنے والی خاتون بھی اس دنیا سے چل بسی ہیں جبکہ جمعرات کو لاہور میں کورونا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جو اب تک شہر میں وائرس سے دوسری ہلاکت ہے۔
پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 25 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 2 اسلام آباد، 2 کا خیبر پختونخوا اور ایک کا پنجاب سے ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjEzOC4xNDQg ejasoft island