کورونا وائرس: ابوظبی نے کورونا وائرس کے سبب تمام ثقافتی مقامات کئے بند
ابو ظبی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تمام ہی ثقافتی مقامت بند کردیئے ہیں ۔
ابو ظبی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تمام ہی ثقافتی مقامت بند کردیئے ہیں ۔
امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق محکمۂ ثقافت و سیاحت ابوظبی نے سیاحوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام ثقافتی مقامات کو وقتی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فائل فوٹو-(وام)
تفصیلات کے مطابق جن ثقافتی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں بیت العود، برکلی ابوظبی اور القطارہ آرٹ سنٹر شامل ہیں۔ ان مقامات میں صحت اور حفاظت کے سخت اقدامات کے تحت محدود آرٹ کلاسز پیش کی گئی ہیں۔
بتادیں کہ محکمۂ ثقافت و سیاحت ابوظبی نے شہر کے دیگر ثقافتی مقامات کو پہلے ہی بند کردیا تھا جن میں لاوروف ابو ظبی، منارات آل سعدیات، قصر الحسن، کلچر فاؤنڈیشن، العین پیلس میوزیم، العین اوسس، الجاہلی فورٹ اور قصر المواعیجی شامل ہیں۔
محکمۂ ثقافت و سیاحت ابوظبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاحوں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ثقافتی مقامات میں معمول کی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے سیاحوں کو باقاعدہ طور پر نئی معلومات دی جاتی رہیں گی۔
aXA6IDMuMjEuMTA2LjY5IA== ejasoft island