ہندوستانی سائنسدانوں نے پہلی بار کورونا وائرس کی لی تصویر
دنیا بھر سے سائنسدان علاج تلاش کرنے کے لئے تحقیق میں مصروف ہیں۔ ہندوستانی سائنسدانوں نے ابھی کورونا وائرس کی تصویر کھینچی ہے، جو اس کے علاج کی طرف مزید تحقیق کی راہ ہموار کرے گی۔
پوری دنیا میں خوف پیدا کرنے والا کورونا وائرس کس شکل کا ہے اور دیکھنے میں کیسا لگتا ہے؟ شاید یہ سوال آپ کے ذہن میں بھی پیدا ہو۔ ہندوستانی سائنسدانوں نے اس سمت میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے مائکرواسکوپ کے ذریعے سارس کووی ٹو وائرس کی تصویر کشی کی ہے۔ یہ کورونا وائرس کا سائنسی نام ہے، جو کوویڈ ۔19 کے ایک اور نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
نو بھارت ٹائمس کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو کیرالا میں پایا گیا تھا۔ سائنسدانوں نے اس خطرناک وائرس کا شکار ہونے والے پہلے شخص کے گلے سے کورونا وائرس کا نمونہ لیا تھا۔
کورونا وائرس کی خوردبین سے لی گئی تصاویر سمیت تحقیق کے نتائج انڈین جرنل آف میڈیکل ریسرچ (IJMR) کے حالیہ ایڈیشن میں شائع ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کا علاج ابھی تک نہیں مل سکا ہے۔ دنیا بھر سے سائنسدان علاج تلاش کرنے کے لئے تحقیق میں مصروف ہیں۔ ہندوستانی سائنسدانوں نے ابھی کورونا وائرس کی تصویر کھینچی ہے، جو اس کے علاج کی طرف مزید تحقیق کی راہ ہموار کرے گی۔
aXA6IDMuMTM3LjIxOC4yMzAg ejasoft island