وزیر اعظم پاکستان: گرفتار افراد کو فورا چھوڑ دیا جائے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولیس نے جن لوگوں کو پکڑا ہے، انہیں فورا چھوڑ دیا جائے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولیس نے جن لوگوں کو پکڑا ہے، انہیں فورا چھوڑ دیا جائے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ آج یورپ کے لئے کورونا بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ امریکہ 2000 ارب ڈالر ریلیف پیکج دے رہا ہے جبکہ ہمارے پاس تو کل ٹیکس کلیکشن 45 ارب ڈالر ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ آج سے دو ہفتے پہلے ہم نے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کی تھی اور لاک ڈاؤن شروع کردیا تھا، مجھے جو خدشہ تھا وہ یہ تھا کہ ہم لاک ڈاؤن کرنے کی بات کہ رہے ہیں تو ہمیں سوچ سمجھ کر چلنا چاہیے، مجھے خوف تھا کہ ہمارے غریب لوگ، کچی بستیاں، رکشہ اور ٹیکسی چلانے والوں کا کیا ہوگا؟ ان کے لئے بڑی مشکل ہوجائے گی۔
وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا ہے کہ آج تمام صوبوں کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو اوپن چھوڑ دیا جائے، ایک صوبے سے دوسرے صوبے کے لئے گڈز ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، اسی طرح یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کھانے پینے کی چیزیں بنانے والی صنعتوں کو ریلیف دی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ایک طرف چاہتے ہیں کہ وائرس نہ پھیلے دوسری طرف یہ بھی چاہتے ہیں کہ لوگوں کو کھانے پینے کی چیزیں آسانی سے میسر ہوں۔