كاروبار
خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر
خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، برینٹ کروڈ آئل 6.44 فیصد سستا ہوگیا ہے، فی بیرل نرخ 26.88 ڈالر ہوگیا ہے۔
خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، برینٹ کروڈ آئل 6.44 فیصد سستا ہوگیا ہے، فی بیرل نرخ 26.88 ڈالر ہوگیا ہے۔
کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو لاحق خطرات اور سعودی عرب اور روس کے درمیان قیمتوں کی جنگ نے خام تیل کو 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
سماء نيوز کے مطابق ماہرين نے بتايا ہے كہ خام تیل سستا ہونے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، بتادیں کہ جنوری سے اب تک خام تیل 60 فیصد سے زائد سستا ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں لاک ڈاؤن، انڈسٹریز کی بندش اور آمدورفت پر پابندی کے باعث دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔