عمران خان کا پاکستان سمیت غریب ممالک کے قرض معاف کرنے کا مطالبہ
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث خراب صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان سمیت غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث خراب صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان سمیت غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی، لہٰذا عالمی برادری غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو تباہ کرسکتا ہے، ترقی یافتہ ممالک غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کے لئے تیار رہیں، وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک میں بھوک اور غربت پھیلنے کا ڈر ہے، عالمی برادری کو پاکستان جیسے ممالک کے لئے قرضوں کی معافی کی کوئی صورت نکالنے پر غور کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ممالک کو کورونا وائرس سے بدترین معاشی بدحالی کا خدشہ ہے، ترقی یافتہ معیشتوں کا اقدام کمزور معیشتوں کو کورونا وائرس کے بحران سے لڑنے میں مدد دے گا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان کی معیشت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر کورونا کی صورتحال سنگین ہوئی تو کمزور معیشت کو بچانے میں نا کام ہوجائیں گے، پاکستان کی برآمدات متاثر ہوں گی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، آئی ایم کا قرضہ پاکستان کے لئے ناممکن معاشی بوجھ بن جائے گا۔