کورونا وائرس: پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے ویزا سروس کی معطل
کورونا وائرس کے پیشِ نظر امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں ویزا سروسز معطل کر دی ہیں
کورونا وائرس کے پیشِ نظر امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں ویزا سروسز معطل کر دی ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بيان کے مطابق سفارت خانے اور قونصل خانوں کی تمام ویزا اپائنٹمنٹس آج سے معطل کردی گئی ہیں۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق ویزا سروس جلد ہی بحال کی جائے گی لیکن اس کی کوئی تاریخ نہیں دی جا سکتی ہے جب کہ امریکی شہریوں کےلئے خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 180 سے تجاوز کر گئی ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں تفریحی مقامات، کھیلوں کی سرگرمیاں، اہم ایونٹس اور مزارات پر پابندی عائد ہے جب کہ ساتھ ہی تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMy4xMDYuMjMyIA==
ejasoft island