انٹرٹینمنٹ
کورونا وائرس کی وجہ سے 31 مارچ تک تاج محل، لال قلعہ میں سیاحوں کا داخلہ بند
ہندوستانی حکومت نے 31 مارچ تک کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے مقصد سے سیاحوں کے لئے ملک کے تمام قومی میوزیموں، تاج محل اور لال قلعہ سمیت تمام ثقافتی ورثہ کو بند کردیا ہے۔
ہندوستانی حکومت نے 31 مارچ تک کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے مقصد سے سیاحوں کے لئے ملک کے تمام قومی میوزیموں، تاج محل اور لال قلعہ سمیت تمام ثقافتی ورثہ کو بند کردیا ہے۔
یو این آئی کے مطابق وزارت ثقافت کے ذرائع نے پیر کو یہ اطلاع دی ہے کہ ہندوستان کے آثار قدیمہ کے تحت تمام میوزیم اور قومی ورثہ کے مقامات رواں ماہ کے آخر تک سیاحوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فیصلہ کے سلسلہ میں ماہ کے آخر میں جائزہ لیا جائے گا اور اسی کے مطابق دوبارہ کھولنے پر غور کیا جائے گا۔
aXA6IDE4LjIyNi4yMjIuMTIg ejasoft island