کورونا وائرس: ایک اور غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے اپنے وطن واپس
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے سبب غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان سپر لیگ سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید ایک غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گیا ہے۔
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے سبب غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان سپر لیگ سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید ایک غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ پر بھی کورونا کے منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے لیگ کے شیڈول کو بھی چار دن مختصر کردیا گیا ہے اور اب فائنل میچ 22 مارچ کے بجائے 18مارچ کو ہو گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائرس کے خطرے کے پیش نظر غیر ملکی کھلاڑیوں کو وطن واپس لوٹنے کا آپشن دیا تھا جس کے بعد 14 کھلاڑی شروع ہی میں اپنے وطن لوٹ گئے تھے۔
اب مزید ایک کرکٹر وطن واپس لوٹ گئے ہیں، کراچی کنگز کے مچل میک کلینیگن اپنے وطن نیوزی لینڈ لوٹ جانے کی وجہ سے لیگ میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز بھی اس سے قبل وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں سب سے زیادہ نقصان پشاور زلمی کو اٹھانا پڑا ہے جن کے تمام غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔
aXA6IDMuMTM4LjE3OS4xMTkg ejasoft island